حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے‘عرفان دولتانہ

جمعرات 7 جنوری 2016 18:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء )مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی ، توانائی بحران اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، حکومت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں گزشتہ اڑھائی برس کے دوران پاکستان نے کئی شعبوں میں نمایاں ترقی کی ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے اور توانا ئی بحران سے نمٹنے کے لئے نمایاں پیشرفت ہوئی ہے اور2013ء کے مقابلے میں آج کا پاکستان پرامن ، محفوظ اور ترقی یافتہ ہے۔دہشت گرد وں کا کوئی مذہب نہیں ، وہ پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور ان عظیم قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کے خاتمے کے لئے بھی موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ توانائی کی کمی کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے بجلی کے متعدد منصوبوں پر تیزی کے ساتھ کام ہو رہا ہے۔ 2017-18ء میں توانائی منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں