صحافتی تنظیموں کاشاہد آفریدی کے غیر مناسب رویے کیخلاف قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ

صحافی کمرشل ہیرو ،پرفارمنس زیرو کے نعرے ،صحافیوں نے ٹیم منیجرکی جانب سے معافی مانگنے کے اقدام کو ماننے سے انکار کر دیا

جمعرات 7 جنوری 2016 18:18

صحافتی تنظیموں کاشاہد آفریدی کے غیر مناسب رویے کیخلاف قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاجی مظاہرہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء ) صحافتی تنظیموں نے قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کے صحافی سے غیر مناسب رویے کیخلاف قذافی اسٹیڈیم کے باہر احتجاج کیا ، صحافی کمرشل ہیرو ،پرفارمنس زیرو کے نعرے لگاتے رہے ،صحافیوں نے ٹیم منیجرانتخاب عالم کی جانب سے معافی مانگنے کے اقدام کو ماننے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مختلف صحافتی تنظیموں نے گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم کے باہر جمع ہو کر شاہد خان آفریدی کی طرف سے صحافی کے سوال پر اپنائے جانے والے رویے پر احتجاج کیا گیا ۔ عہدیداروں کا کہنا تھاکہ کارکردگی کا جائزہ لینا اور اس سے متعلق سوالات کرنا میڈیا کا حق ہے ۔شاہد آفریدی میڈیا پر آئیں اور اپنے غیر ضروری اور نا مناسب رویے کی وضاحت کرتے ہوئے معذرت کریں ۔ اس موقع پر ٹیم منیجر انتخاب عالم صحافیوں سے مذاکرات کیلئے پہنچے اور کہا کہ میں پی سی بی کی جانب سے معذرت کرتا ہوں اس معاملے کو ختم کر دیا جائے ۔تاہم صحافی اپنے موقف پرقائم ہے کہ ٹی ٹونٹی کے کپتان خود میڈیا کے سامنے آ کر اپنے رویے کی معذرت کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں