سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے119 ارب روپے کی خطیر رقم پنجاب حکومت کی بھر پور کاوشوں کا مظہر ہے،حکومت2018ء تک تقریبا بیس لاکھ افراد کو ہنر سازی کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے، پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد کا انٹرویو

جمعرات 7 جنوری 2016 19:44

لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء) پارلیمانی سیکرٹری انفرمیشن و کلچر رانا محمد ارشد نے کہا ہے کہ مو جودہ مالی سال میں سماجی شعبوں کی ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے مختص رقم119 ارب روپے پنجاب حکومت کی سماجی شعبے کی ترقی کیلئے بھر پور کاوشو ں کا مظہر ہے۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت سماجی تحفظ کے سلسے میں پنجاب بھر کے پسماندہ ترین افراد تک رسائی حاصل کر کے انکو سماجی و معاشی مشکلات سے نجات دلانے کے لئے اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آ گاہ ہے۔

سب کے لئے تعلیم، صحت، خوراک،صاف پانی،ذرائع آمد و رفت کی بہتری، بلا سود قرضوں کی فراہمی اورقدرتی آفات کی وجہ سے ہنگامی حالات میں معاونت فراہم کرنا حکومت کی اہم اور اولین ترجیحات میں سے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت2018ء تک تقریبا بیس لاکھ افراد کو ہنر سازی کی تربیت دینے کا ارادہ رکھتی ہے عمر رسیدہ افراد جو کہ اپنی مدت ملازمت پوری کر چکے ہیں انکے لئے حکومتی کاوشوں سے شراکتی بنیادوں سماجی تحفظ کے مختلف منصوبے ہیں۔

انہوں نے کہا ایسے کم آمدنی والے افرادکے لئے بھی حکومت نے متعدد منصوبے شروع کئے ہو ئے ہیں۔حکومت نے ان کیلئے غیر مشروط رقوم کی فراہمی جیسے گزارہ الاؤنس،بیت المال اور دیگر آمدنی میں ا ضافہ کی سکیموں کے ذریعے یقینی بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ اس سلسلے میں خدمت کارڈ پروگرام غریب اور پسماندہ طبقہ کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔وہ دن دور نہیں جب صوبہ بھر سے غربت کا خاتمہ مکمل طور پر ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں