قصور سکینڈل کے ملزمان کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ اوسے11 جنوری تک جواب طلب

جمعرات 7 جنوری 2016 19:54

لاہور۔7 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 جنوری۔2016ء)انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل میں گرفتار تین ملزمان کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔عدالت کے روبرو ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تینوں ملزمان ارشد،اشفاق اور ابراہیم کے خلاف واقعہ کے ٹھوس شواہد وشہادتیں موجود نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے میڈیا کے دباؤ پر تینوں ملزمان کو جان بوجھ کر اس مقدمے میں پھنسایا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس تفتیش میں بھی ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ملزمان اس مقدمے میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کو تیار ہیں لہذا انہیں اس مقدمے سے بری کیا جائے جس پر عدالت نے تین ملزمان ارشد،اشفاق اور ابراہیم کو مقدمے سے بری کرنے کی درخواستوں پر تھانہ گنڈا سنگھ کے ایس ایچ او اور محکمہ پراسیکیوشن کو 11 جنوری تک نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں