بلاول بھٹو چار روزہ دورہ پر کل لاہور پہنچیں گے

جمعرات 7 جنوری 2016 20:31

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چار روزہ دورہ پر کل ( ہفتہ) کے روز لاہور پہنچیں گے ،پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت نے پارٹی چیئرمین کے استقبال سمیت دیگر تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ۔ بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کل ہفتہ کی شام لاہور پہنچیں گے او رانکی آمد پر پارٹی کے مرکزی او رصوبائی رہنما ان کا استقبال کریں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض مرکزی رہنما انکے ہمراہ لاہور آئیں گے۔ بلاول بھٹو لاہور میں قیام کے دوران اجتماعی شادی کی تقریب میں شرکت کے علاوہ ، وسطی اور جنوبی پنجاب کی تنظیموں کی کارکردگی سمیت دیگر امور کا جائزہ لینے کے لئے اجلاسوں کی صدارت اور رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔بلاول بھٹو اپنے دورہ لاہور کے دوران لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی میں بھی خطاب کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں