وزیراعلیٰ شہباز شریف کا اے این پی کے رہنما غلام احمد بلورکی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 7 جنوری 2016 20:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر اور رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ مرحومہ کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں