وزیر اعلی شہباز شریف کاچشتیاں میں زیادتی کے بعدطالب علم کو قتل کرنے کے واقعہ کی خبر کا نوٹس ، ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعرات 7 جنوری 2016 20:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔07 جنوری۔2016ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے چشتیاں کے علاقہ ٹبہ ٹینکی میں زیادتی کے بعدساتویں جماعت کے طالب علم کو قتل کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او بہاولنگر سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کر کے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول طالب علم کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں