وزیراعلیٰ پنجاب کا 40سالہ شخص کے ہونٹ سینے کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم

جمعرات 7 جنوری 2016 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سانگلہ ہل کے علاقے میں 40سالہ شخص کے ہونٹ سینے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اورانصاف کی فراہمی ہر قیمت پر یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں