(ن) لیگ کلچر ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک صوبے بھر کے تھیٹروں کا دورہ کریں گی

جمعہ 8 جنوری 2016 12:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) مسلم لیگ (ن) کلچر ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک صوبے بھر کے تھیٹروں کا دورہ کریں گی ۔

(جاری ہے)

ڈرامہ ڈائریکٹر کو اس بات کا پابند بنایاجائے گا کہ وہ اپنے اسٹیج ڈراموں میں پنجاب کے کلچر کا ایک پارٹ ضرور رکھیں تاکہ نئی نسل کو اپنی ثقافت کے بارے میں علم ہوسکے اور اسکے ساتھ پنجاب بھر کے تھیٹروں میں ایک ہفتہ کیلئے پنجاب بھر کے کلچر کو متعارف کروانے کے لئے فیسٹیول کا اہتمام بھی کیا جائے ۔

مسلم لیگ کلچر ونگ پنجاب کی صدر مسز ملک جنوری کے آخر میں ملتان ،فیصل آباداور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ڈرامہ تھیٹروں کا دورہ کریں گی اور س کے ساتھ وہ متعلقہ ڈی سی او سے ملاقات کر یں گی کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کم از کم تین روز ہ پنجاب کلچرفیسٹیول کرایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں