لاہورآرٹس کونسل میں طلباء طالبات کی دو روزہ مشترکہ تربیتی ورکشاپ 12 جنوری کو ہو گی

جمعہ 8 جنوری 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) لاہورآرٹس کونسل کی الحمراء اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس میں بانسری،ستار،ہارمونیم،طبلہ،وائلن سارنگی،گلوکاری اور گٹار کی تربیت حاصل کرنے والے طلباء طالبات کی دو روزہ مشترکہ تربیتی ورکشاپ 12تا13جنوری2016ء کو سہ پہر3:00بجے الحمراء ہال نمبر IIIمیں منعقدہوگی۔

(جاری ہے)

جس کاافتتاح ایگزیکٹو ڈائر یکٹرلاہورآرٹس کونسل الحمراء کیپٹن(ر)عطا ء محمد خان کریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں