چاول کی برآمدات میں اضافہ سے کسان کو ریلیف ملے گا،میاں عرفان دولتانہ

جمعہ 8 جنوری 2016 12:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ چاول کی برآمدات میں اضافہ سے کسان کو ریلیف ملے گا ،چاول کی برآمدات کے بڑے آڈر ملنا خوش آئند ہے ،پاکستان کا چاول دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے ، کسان پیکج سے زراعت کو استحکام ملا ہے ،مسلم لیگ ن کے کسان دوست پالیسی اپنائی ہے، پاکستان بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے جس کی معیشت کا انحصار زراعت پر ہے - یہ ملک اس میں بسنے والے عوام اس لحاظ سے خوش قسمت ہیں کہ یہ سرزمین انتہائی زرخیز ہے - یہاں کا پانی میٹھا اور باسی جفاکش ہیں - ا سکے ساتھ ساتھ یہاں دنیا کا بہترین نہری سلسلہ موجود ہے جس کی نہروں کی کل لمبائی ہزاروں کلو میٹر پر محیط ہے - گندم اور چاول اس ملک کی دو نقد آور فصلیں ہیں جن سے کسان برادری کا روزگار وابسطہ ہے - یہ دو فصلیں انتہائی اہم اور نقد آور ہیں لہذا یہ فصلیں کاشت کرنے والے کسان خصوصی توجہ کے مستحق ہیں - اس حوالے سے یہ بات خوش آئند ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے ہمیشہ کسان برادری کا بھلا کیا ہے اور ان کی فلاح کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں