سوائن فلو کی روک تھام،وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 8 جنوری 2016 15:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے سوائن فلو کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ صحت سے رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سوائن فلو کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت پنجاب کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سوائن فلو سے بچانے کیلئے ہر ممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے اور مطلوبہ ادویات کی فراہمی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے پر مکمل توجہ دی جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں