ایف بی آر نے گورنمنٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ماڈل ٹاؤن کے 7بینک اکانٹس منجمد کر دیئے

جمعہ 8 جنوری 2016 16:20

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گورنمنٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی ماڈل ٹاؤن کے 7بینک اکانٹس منجمد کرکے 35لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوری کرلی۔ ایف بی آرحکام کے مطابق گورنمنٹ کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی ماڈل ٹاؤن انکم ٹیکس کی مد میں سال 2010ء سے 61لاکھ 57ہزار روپے کی نادہندہ ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ٹیکس آفس ون کی ٹیم نے کمشنر ان لینڈ ریونیو سیدندیم رضوی کی ہدایت پرکارروائی کرتے ہوئے بنک آف پنجاب ،الائیڈبنک ماڈل ٹاؤن اورالائیڈ بنک ٹاؤن شپ برانچ میں سوسائٹی کے سات اکانٹس منجمد کرکے 35لاکھ 70ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے ۔

ایف بی آر حکام کے مطابق سوسائٹی کے ذمہ بقایا رقم کی وصولی تک بنک اکانٹس منجمد رکھیں جائیں گے ۔ ریجنل ٹیکس آفس ون کی ریکوری ٹیم میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیوشبیر رضوی اور سید مہدی حسن شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں