ٹیکس چوروں کیخلاف ایف بی آر کاپرانا نوٹیفکیشن بحال

جمعہ 8 جنوری 2016 16:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) ٹیکس چوروں کی گرفتاری اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے کا نیاجاری ہونے والے نوٹیفکیشن نمبر 351 منسوخ کرکے پرانا نوٹیفکیشن بحال کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاجر برادری اور قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ تاجروں کی جانب سے حکومت پر ٹیکس چوری سمیت تاجروں کی گرفتاری اور ان سے تحقیقات کیلئے ایف بی آر نے جو نوٹیفکیشن 351 جاری کیا اب تاجروں کے دباوٴ پر واپس لے لیا گیا ہے۔جس کے بعد اب ٹیکس چوروں کو گرفتار کرنے اور ان سے تحقیقات نہیں کی جاسکیں گی تاہم ٹیکس دائرے میں مزید لوگوں کو لانے کیلئے ایف بی آر نے نئی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں