”اگر آپ وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کیلئے یہ تمام باتیں جاننا ضروری ہیں“

جمعہ 8 جنوری 2016 16:47

”اگر آپ وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کیلئے یہ تمام باتیں جاننا ضروری ہیں“

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء)اگر آپ وٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کیلئے یہ تمام باتیں جاننا ضروری ہے،وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے کچھ مفید مشورے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بہتر طریقے سے اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں،واٹس ایپ کے صارفین کی تعداد نوے کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔وٹس ایپ استعمال کرنے والوں کے لیے کچھ مفید مشورے ہیں جن پر عمل کر کے آپ بہتر طریقے سے اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فون کی میموری کو محفوظ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ سیٹنگ چیٹ میں جا کر سیو ان کمنگ میڈیا کے سوئچ کو آف کر دیں۔ریڈ ریسیٹ کو ڈس ایبل کرنے کے لیے سیٹنگ اکاونٹ پراسی میں جا کر ریڈ ریسیٹ کو سوئچ آف کر
دیں۔گروپ چیٹ کو میوٹ کرنے کے لیے اوپر موجود نام پر ٹیپ کریں اور میوٹ کر دیں۔اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہوں کہ آپ کا بھیجا ہوا پیغام کب پڑھا گیا تو اپنی سکرین کو انگلی سے دائیں جانب کی طرف کریں جس سے آپ کو پیغام پڑھنے کا صحیح وقت معلوم ہوجائے گا۔واٹس ایپ پر اپنے کسی دوست کو صحیح مقام بتانے کے لیے چیٹ پر بائیں جانب دیے گئے ایرو پر کلک کریں اور شئیر لوکیشن کا بٹن دبائیں جس کے بعد آپ اپنا صحیح مقام یا قریب کی کوئی مشہور جگہ اپنے دوست کو بھیج سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں