ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ، یونس خان اور مصباح الحق کی چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ

جمعہ 8 جنوری 2016 16:48

ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ، یونس خان اور مصباح الحق کی چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ

کیپ ٹاوٴن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے یونس خان اور مصباح الحق کی ٹاپ 10 میں بالترتیب چھٹی اور نویں پوزیشنز محفوظ ہیں جب کہ ہاشم آملا ایک درجہ بہتری سے ساتویں نمبر پر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہاشم آملہ کو جگہ دینے کی خاطر اینجلو میتھیوز کو آٹھواں نمبر سنبھالنا پڑا، کک 3 درجہ خسارے سے 12 ویں نمبر پر پہنچ گئے، کیپ ٹاوٴن ٹیسٹ میں ڈبل سنچری اسکورکرنے والے بین اسٹوکس 15 درجے ترقی پاکر 38 واں نمبر سنبھال چکے، ٹاپ پر آسٹریلیا کے اسمتھ ، دوسرے نمبر پر ولیمسن اور ڈی ویلیئر ایک درجہ ترقی سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔

بولرز میں ٹاپ پر ایشون ہیں، یاسر شاہ کا بدستور چوتھا نمبر ہے جب کہ ٹیم رینکنگ میں جنوبی افریقہ، بھارت اور آسٹریلیا ابتدائی 3 پوزیشنز پر قابض جب کہ پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں