آپما کاایف بی آر کی جانب سے کاغذ کے گوداموں اور تاجروں کی دکانوں پر بلاوجہ چھاپوں پر گہری تشویش کا اظہار

تاجروں کا استحصال بند نہ ہوا تو کاروباری ماحول بْری طرح خراب ، کاروبار بند، لوگ بیروزگار ہونگے ‘ خامس سعید بٹ ، خواجہ ندیم سعید وائیں

جمعہ 8 جنوری 2016 17:40

لاہور ( (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) ) آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن (آپما) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کاغذ کے گوداموں اور تاجروں کی دکانوں پر بلاوجہ چھاپوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تاجروں کا استحصال بند نہ ہوا تو اس سے کاروباری ماحول بْری طرح خراب ہوگا، کاروبار بند، لوگ بے روزگار ہونگے اور حکومت کو محاصل کی کمی کی صورت میں بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔

ایک بیان میں آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین خامس سعید بٹ اور آپما کے صدر خواجہ ندیم سعید وائیں نے کہا کہ تاجر برادری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جسے سہولیات دئیے بغیر معاشی ترقی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، بدقسمتی سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو زمینی حقائق کا کوئی ادراک نہیں اور وہ تاجر و حکومت کے درمیان تعلقات مستحکم و خوشگوار کرنے کے بجائے خوف و ہراس پھیلانے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

آپما کے عہدیداروں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ حکومت خلوص نیت کے ساتھ ملکی معیشت کو استحکام کی راہ پر گامزن کرنے کی کوششیں کررہی ہے لیکن بیوروکریسی من اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ان کوششوں کو ناکام بنانے کے درپے ہے۔ آل پاکستان پیپر مرچنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے کہا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو کاغذ کے گوداموں اور تاجروں کی دکانوں پر چھاپے مارنے سے منع کرنا چاہیے وگرنہ تاجر شدید احتجاج کرتے ہوئے کاروبار بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے جس سے ایک طرف تو بے روزگاری بڑھے گی اور حکومت کو محاصل کی مد میں بہت بھاری نقصان برداشت کرنا پڑے گا اور دوسری طرف فروغ تعلیم کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی شدید دھچکا لگے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں