سعودی عرب کی سرپرستی میں عالم اسلام کا اتحاد دشمنان اسلام کو کانٹے کی طرح چب رہا ہے

ایران جیسے آستین کے سانپ کو اسلامی ممالک کی صف میں سے نکال باہر کیا جائے، حافظ عبدالغفار روپڑی

جمعہ 8 جنوری 2016 18:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) جماعت اہل حدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں عالم اسلام کا اتحاد دشمنان اسلام کو کانٹے کی طرح چب رہا ہے۔ اسلام دشمن طاقتیں امت اسلامیہ کی وحدت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جامعہ دارالقدس چوک دالگراں لاہور میں خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کفار مسلمانوں کو آپس میں لڑوا کر انہیں کمزور کرنا چاہتے ہیں مگر محسن اسلام مملکت سعودی عرب کی کاوشوں اور کوششوں سے 34اسلامی ممالک کے اتحاد کے بعد اسلام کیخلاف پراپیگنڈے کرنے والے پوری طرح بوکھلا گئے ہیں اور انہیں اپنی شیطانی چالیں اور مذموم ارادے ناکام ہوتے نظر آ رہے ہیں جس کے باعث اب وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اسلام دشمنوں کا آلہٴ کار بن کر ان کے گھٹیا ارادوں کی تکمیل کیلئے راہ ہموار کی ہے۔ کسی دوسرے ملک کی اندرونی معاملات پر ایران کا واویلا بلا جواز ہے۔ دہشتگردی میں ملوث افراد کو تختہ دار پر لٹکانے کا عدالتی فیصلہ عین شریعت کے مطابق ہے جس کا احترام ہر کسی پر لازم ہے۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے بے گناہ رہنماؤں کو پھانسی کے تختے پر لٹکا دیا گیا تب ایران خاموش تماشائی کیوں بنا رہا؟ انہوں نے اسلامی ممالک کویت، بحرین، سوڈان اور جبوتی کے بعد اب قطر اور صومایہ کی جانب سے ایرانی کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کرنے کے جراتمندانہ فیصلہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور استحکام کیلئے ضروری ہے کہ ایران جیسے آستین کے سانپ کو اسلامی ممالک کی صف میں سے نکال باہر کیا جائے۔

اس موقع پر دین اسلام کی سربلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں