جے پور فلم فیسیٹیول میں فلم ”منٹو“ کی پذیرائی

یہ ایوارڈ منٹو نے نہیں پاکستانی سینما نے جیتا ہے،سرمد کھوسٹ

جمعہ 8 جنوری 2016 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) فلم ”منٹو “ پاکستان سمیت جہاں بھی نمائش پذیر ہوئی اسے شائقین نے ہر طرف بے حد سراہا۔کامیابیوں کا سفر تیزی سے طے کرنے والے سرمد کھوسٹ کی اداکاری نے پاکستانیوں سمیت بھارتیوں کے دل بھی موہ لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کا اندازہ جے پور انٹرنیشنل فیسٹیول2016میں سرمد کو امیتابھ بچن اور عرفان خان کے مقابلے میں بہترین اداکار کاایوارڈ حاصل کرنے سے لگایا جا سکتا ہے۔یہ نہیں بلکہ اسی فلم پر بہترین ساؤنڈ ایڈیٹنگ پر ایک اور ایوارڈ دیا گیا ہے ۔اس حوالے سے سرمد کھوسٹ کا کہنا ہے کہ یہ ایوارڈ منٹو نے نہیں بلکہ پاکستانی سینما نے جیتا ہے اور دو بڑے لیجنڈ فنکاروں کے مقابلے میں بہترین اداکار کا ایوارڈ ملنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں