صوبائی وزیرحمیدہ وحید الدین ”وویمن آن وہیلز“کے آگاہی سیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر یں گی

جمعہ 8 جنوری 2016 18:54

لاہور ۔8 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء)وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحید الدین 10جنوری بروز اتوار صبح 10:30بجے الحمراء ہال نمبر3میں ”وویمن آن وہیلز“کے آگاہی سیشن میں مہمان خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

بعدازاں صوبائی وزیر ایک بجے دوپہر خواتین کی کشمیر روڈ پر موٹر سائیکل ریلی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔ موٹر سائیکل ریلی میں سکوٹیز / موٹر سائیکل کی تربیت مکمل کرنے والی خواتین بھرپور شرکت کررہی ہیں۔ تقریب میں مختلف ممالک کے سفیروں کے علاوہ ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین شرکت کریں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں