شہبازشریف کی سوائن فلو کی روک تھام کیلئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

جمعہ 8 جنوری 2016 18:54

لاہور ۔8 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 جنوری۔2016ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سوائن فلو کی روک تھام کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سوائن فلو سے بچانے کیلئے ہرممکن حفاظتی تدابیر اختیار کی جائیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ بھرپور آگاہی مہم بھی چلائی جائے اور مطلوبہ ادویات کی وافر فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ سوائن فلو کے مریضوں کے علاج معالجے پر مکمل توجہ دی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس ضمن میں محکمہ صحت سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں