دورہ انگلینڈ کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مصباح الحق

جمعہ 8 جنوری 2016 20:04

دورہ انگلینڈ کیلئے بھرپور تیاری کر رہا ہوں، ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، مصباح الحق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، وہ دورہ انگلینڈ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

مصباح الحق نے حال ہی میں یو اے ای میں ہونے والی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا مگر انہوں نے پی سی بی کی درخواست پر دورہ انگلینڈ تک ریٹائرمنٹ کو موخر کر دیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے چیلنج سے نمنٹے کیلئے تیار ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھرپور انداز میں شرکت کر رہے ہیں۔ کپتان مصباح الحق نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت سوئی نادرن گیس کو مسلسل تیسری بار چیمپئن بنوایا، انہوں نے پہلی اننگز میں 85 اور دوسری میں 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں