شادمان میں بیگ مین ریسٹورنٹ سیل ،تین کو بھاری جرمانے اور وارننگ
فوڈ اتھارٹی طے کردہ میکنزم پر بھر پور طریقے سے عملدر آمد کرانے کی ذمہ دارہے‘صوبائی وزیرخوراک بلال یاسین
جمعہ 8 جنوری 2016 20:14
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یاسین نے کہا ہے کہ حفظان صحت اور معیاری کھانوں کے لئے ریسٹورنٹس میں استعمال ہونے والی اشیائے خوردونوش ،سٹاف اور صفائی ستھرائی کے ضمن میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورفوڈ اتھارٹی کی جانب سے طے کردہ میکنزم پر عملد ر آمد کو یقینی بنایا جائے گا -یہ بات انہوں نے شاد مان مارکیٹ کے ریسٹورنٹس کے اچانک دورہ کے دوران کہی-ان کے ہمراہ فوڈ سیفٹی آفیسر ثمر حیات گوندل کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے-صوبائی وزیر نے بگ ایم ریسٹورنٹ کو چیک کیا جہاں ناقص صفائی ستھرائی کے انتظام پائے گے اور ملازمین کے سرٹیفکیٹس کے عدم موجودگی کے علاوہ ان کے گندے ہاتھ اور ناخن بڑھے ہوئے پائے گئے جس پر فوڈ سیفٹی آفیسر نے 10ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ بغدادی ریسٹورنٹ میں ناقص صفائی کے انتظامات پر 15ہزار روپے جرمانہ اور فریٹو ریسٹورنٹ کو بھی ناقص صفائی کے بنا ء پر 25ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ بیگ مین ریسٹورنٹ شادمان کو ناقص صفائی ستھرائی اور ملازمین کے سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی و اشیائے خوردونوش کے شیلف لائف نہ لکھی ہونے پر ریسٹورنٹ کو سیل کر دیا گیا -اس موقع پر صوبائی وزیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کے ویژن کے مطابق عوام کو بہتر کھانے کی اشیاء فراہم کرنے کے لئے فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جو میکنزم بنایا گیا ہے اس پر بھر پور طریقے سے عملدر آمد کرایا جائے اور اس ضمن میں کوئی اثر و رسوخ برداشت نہیں کیا جائے گا -انہو ں نے کہا کہ فوڈ اتھارٹی میکنز م تیار کرنے اور اس پر عملدر آمد کرانے کا مقصد عوام کو معیاری کھانے فراہم کرنا ہے جس سے نہ صرف ریسٹورنٹس کی صنعت کا معیار بلند ہو گا بلکہ عوام کو ذہنی آسودیگی بھی حاصل ہو گی -انہو ں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے مطابق کھانوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بہتر ماحول بھی دستیاب کرنا ہے -
متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری