پنجاب میں پولیو کی مہم 11 جنوری سے شروع کی جائے گی

پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ایک کر وڑ اسی لاکھ بچوں کو قطرے پلاے جا ئیں گے

جمعہ 8 جنوری 2016 20:16

لا ہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) پنجاب میں پولیو کی مہم11 سے 13 جنوری کے درمیان منعقد کی جاے گی اور اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ کے مشیر براے صحت خوا جہ سلمان رفیق نے گزشتہ روز ا ضلاع کوتیاری مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔انہوں نے کہا کہ مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے تقریباً ایک کر وڑ اسی لاکھ بچوں کو قطرے پلاے جا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مہم کے لیے صوبہ بھر کی 3522 یونین کونسلز میں بیالیس ہزار سے زا ئد ٹیمییں تشکیل دی گیٔ ہیں جن میں موبایٔل، ٹرانزٹ اور فکسڈ سایٔٹس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہا کہ گزشتہ مہمات کے اعدادوشمار کی روشنی میں رہ جانے والے بچے اور علاقوں پر خاص توجہ دی جاے گی۔انہوں نے پولیو پر قومی ایکشن پلان کے مطابق سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر جائزہ میٹنگز کی ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ڈائرکٹر ای پی آئی ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ بین الصوبائی نقل و حمل پنجاب کے ایک بڑا چیلنج ہے اور دوسرے صوبوں کے بارڈر پر واقع اضلاع جہاں سے بین الصوبا ئی نقل و حمل کے اہم راستے ہیں پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔ اس مقصد کی لیے اہم مقامات اور گزرگاہوں پر پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں جہاں امیو نایٔزیشن کی ٹیمیں خدمات سر انجام دے ری ہیں۔ ڈائریکٹر ای پی آئی نے کہا پنجاب میں سال 2015 میں ایک پولیو کا کیس ہوا ۔ انہوں نے بہتر نتایٔج کے لیے ای ڈی اوز سے کہا کہ متحرک آبادی پر خاص طور پرد ھیان دیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں