وزیراعلیٰ شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کی ملاقات
جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں ‘شہبازشریف
جمعہ 8 جنوری 2016 20:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم اور صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم اور صحت کے شعبوں کی بہتری کیلئے اصلاحاتی ایجنڈے پر تیزرفتاری سے عملدر آمد کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت شہری اوردیہی علاقوں کی ترقی کیلئے متوازن پالیسی پر کام کررہی ہے ۔ جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے آبادی کے تناسب سے زیادہ وسائل مختص کیے گئے ہیں جبکہ مختلف منصوبوں میں بھی جنوبی پنجاب کا کوٹہ زیادہ رکھا گیا ہے۔ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اوران کا معیار زندگی بلندکرنے کیلئے اٹھ رہا ہے ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہا کہ آئندہ اڑھائی برس کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کاسفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا ۔
صحت کے شعبہ کی ترقی اور عوام کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ریکارڈ بجٹ دیا ہے۔ حکومت عوام کو علاج معالجے کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں ادویات اور ڈاکٹرز کی دستیابی، دیہی و بنیادی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ عام آدمی کا معیاری طبی سہولتوں پر پورا حق ہے اور یہ حق ہم نے مل کر لوٹانا ہے۔وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔ ملاقات کرنے والوں میں ایم این اے نجف عباس سیال،ایم پی ایزرائے منصب علی خان ،ملک احمد یار ہنجرااور رامیش سنگھ اوڑہ شامل تھے ۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خواتین اساتذہ کو ہراساں کرنے والے پرنسپل کو ڈائریکٹرسپورٹس بنا دیا گیا
صوبائی دارالحکومت میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ اتوار کو ہو گی
کمشنر لاہور کا سرکاری قیمتوں پر روٹی و نان کی فروخت کا جائزہ لینے کیلئے گڑھی شاہو کے علاقے کا اچانک دورہ
کمشنر لاہور کا ضمنی الیکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے یو ای ٹی میں قائم آر او آفس کا دورہ
کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے گندم کٹائی کا افتتاح کر دیا
ڈی آئی جی آپریشنز کا آر او دفتر یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی سمیت دیگر پولنگ سٹیشنز کا دورہ، ..
ٹ*گندم کی خریداری نہ ہونے سے پنجاب کا کسان پریشان ہی: ملک ندیم اعوان
ج*سیاسی پختگی پی ٹی آئی کے لوگوں کو چھو کر بھی نہیں گذری : میاں ایوب
}پی ٹی آئی کی سازشی سیاست سے ملک کو بچانا ہوگا: ذوالفقار بسراء
Wصدر آصف زرداری کے خطاب کے وقت تحریک انصاف
بشری بی بی کی تمام میڈیکل رپورٹس کلیئر قرار دے دی گئی ہیں، عظمیٰ بخاری
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟