دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ، لواحقین نے مقدمے کے اندراج کے لئے تھانے میں درخواست جمع کرا دی

15 سالہ حسن اور 16سالہ حمزہ دو روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہوئے ، دونوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا

جمعہ 8 جنوری 2016 20:17

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ ٹاؤن سے دو لڑکے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے ، لواحقین نے مقدمے کے اندراج کے لئے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرا دی ۔ اعداد و شمار کے مطابق لاہور میں اغوا اور گمشدگی کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھٹو کالونی شاہدرہ ٹاؤن کا رہائشی اور آٹھویں جماعت کا طالبعلم 15سالہ علی حسن اور نویں جماعت کا طالبعلم 16سالہ حمزہ دو روز قبل گلی میں کھیلتے ہوئے پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے۔

اہلخانہ نے بہت تلاش کیا مگر دونوں لڑکوں کا کوئی سراغ نہ ملا ۔لواحقین کی جانب سے متعلقہ تھانے میں مقدمے کے اندراج کے لئے درخواست جمع کرا دی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے بھی لڑکوں کی تلاش کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم صوبائی دارالحکومت میں اغوا اور گمشدگی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بارے پولیس ابھی خاموش ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں