سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر ’’یوم اتحاد امت ‘‘ منایا گیا
امریکہ شیعہ سنی لڑائی کو عالمی جنگ میں بدلنا چاہتا ہے تمام مکاتب فکر کے علماء اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں ‘ صاحبزادہ حامد رضا
جمعہ 8 جنوری 2016 20:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) سنی اتحاد کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر ’’یوم اتحاد امت ‘‘ منایا گیا اور صاحبزادہ حامد رضا کی اپیل پر علماء اہلسنّت نے ’’اتحاد بین المسلمین ‘‘ کے موضوع پر خطبات جمعہ دیئے اور وحدت امت کی ضرورت پر زور دیا جبکہ ملک بھر میں جمعہ کے اجتماعات میں ایران اور سعودی عرب سے کشیدگی ختم کرنے کی اپیل پر مشتمل قرار دادیں بھی منظور کی گئیں اس موقع پر چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ محمد حامد رضا نے جامعہ رضویہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ناکام بنانے کیلئے اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔
ایران سعودی کشیدگی کی وجہ سے امت شدید خدشات کا شکار ہے۔(جاری ہے)
امریکہ شیعہ سنی لڑائی کو عالمی جنگ میں بدلنا چاہتا ہے اس لئے تمام مکاتب فکر کے علماء اتحاد امت کیلئے کردار ادا کریں اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دیں تاکہ شیعہ سنی لڑائی کی عالمی سازش کو ناکام بنایا جاسکے۔مسلکی اختلافات کی بنیاد پر پھانسیاں دینا درست نہیں ہے۔امریکہ مسلمانوں کو آپس میں لڑاکر کمزور کرنا چاہتا ہے۔
ایران سعودی کشیدگی کو شیعہ سنی لڑائی نہیں بننے دیں گے۔سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کے صدر مفتی محمد حسیب قادری نے المرکز الاسلامی شادباغ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی گریٹ گیم کے تحت مسلم ممالک کو لڑایا جارہا ہے۔ایران سعودی کشید گی سے داعش کو فائدہ ہو گا۔ مسلم ممالک فرقہ وارانہ بنیادوں پر سرکاری پالیسیاں نہ بنائیں۔ مولانا وزیر القادری نے کوئٹہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد امت کے بغیر عالمگیر غلبہ اسلام کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔ اسلام دشمنوں نے فرقہ واریت کو اسلام کے خلاف ہتھیار بنالیا ہے۔ مسلم ممالک کی باہمی لڑائی امریکی ایجنڈا ہے۔سنی اتحاد کونسل کے مرکزی وائس چیئرمین صاحبزادہ سید جواد الحسن کاظمی نے پشاور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت کی پھیلتی آگ کو بجھایا نہ گیا تو پورا عالم اسلام اس کی لپیٹ میں آجائے گا۔ سنی اتحاد کونسل پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے گوجرانوالہ میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلکی اختلافات کو ہوا دینے والے اسلام دشمنوں کے عزائم پورے کررہے ہیں ۔ ایران اور سعودی عرب کے حکمران صبرو تحمل سے کام لیں ۔ پاکستانی حکمران ایران سعودی کشیدگی ختم کروانے کیلئے متحرک ہوں۔ سنی اتحاد کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات ارشد مصطفائی نے چھانگا مانگا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنجیدہ اور حقیقی علماء اتحاد امت کیلئے عملی کوششیں کریں۔ امت مسلمہ کا اتحاد ہی تمام مسائل کا حل ہے۔امریکہ کے ہاتھوں میں کھیلنے والے امت مسلمہ کے اتحاد میں رکاوٹ ہیں۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈی آئی جی آپریشنز کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
محکمہ وائلڈ لائف کی کارروائی، سمگل شدہ جنگلی پرندوں کی بڑی کھیپ برآمد
شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ذمہ داری ہے، ڈی آ ئی جی آ پریشنز
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کریں گی، نسرین اختر ملک
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سرکاری نرخ پر روٹی پر فروخت نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون جاری
وزیر اعلی ٰمریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد ..
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اے ڈی ایم ہولڈنگ لمیٹڈ کے وفد کی ملاقات
پنجاب بھرمیں1236ٹریفک حادثات میں11افراد جاں بحق1295زخمی ہوئے
وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز کے کامیاب انعقاد کیلئی9 انتظامی کمیٹیاں تشکیل
ڈی جی سپورٹس پرویز اقبال کی زیر صدارت پہلی وزیراعلیٰ پنجاب پنک گیمز 2024کے حوالے سے اہم اجلاس
مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11مئی کو طلب
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار