شہر لاہور میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے ‘ذکراﷲ مجاہد

گھنٹوں ٹریفک بلاک ہونے کی وجہ سے بہت سے مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں ‘ امیر جماعت اسلامی لاہور

جمعہ 8 جنوری 2016 20:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا ہے کہ لاہور میں ناجائز تجاوزات کو ختم کرنے میں انتظامیہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے ، جس کی وجہ سے شہر بھر کے بازاروں اور سڑکوں پر آئے روز حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز تجاوزات کے خلاف نمائشی مہم کا آغاز توکیا گیا لیکن ٹاؤٹزانتظامیہ کے کچھ نا اہل اور کرپٹ ملازمین کی ملی بھگت سے ناجائز تجاوزات کے خلاف مہم بری طرح ناکام ہو چکی ہے اورضلعی انظامیہ کے دعو ٰے درھے کہ درھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ شہر کے مختلف علاقوں کی سڑکوں کے فٹ پاتھ پر ناجائز سٹالزاور ریڑھیاں لگنے کی وجہ سے عام آدمی کے پیدل چلنے کے لیے بھی جگہ نہیں اورگاڑیوں ودیگر ٹریفک کے لیے گزرنا انتہائی مشکل ہو جاتا ہے بلکہ بعض اوقات ایسے خطرناک واقعات پیش آتے ہیں جس سے شہریوں کو جانی و مالی نقصان بھی اُٹھانا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سڑکوں پر ناجائز تجاوزات کی وجہ سے گاڑیاں و موٹرسائیکلز کو چونٹی کی رفتا ر سے چلنا پڑتا ہے اور منٹوں کا سفر گھٹنوں میں طے کرتی ہیں ۔

اس ساری صورتحال کا ادراک اور فہم ہمارے متعلقہ اداروں اور حکمرانوں کو قطعاََ نہیں ۔ظاہر ہے انہیں ٹریفک کے بلاک یاجام ہونے سے کیا سروکار وہ اپنی گاڑیوں کے لمبے پروٹوکول اور خاص سڑکوں پر سفر کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کو قوم کا خادم ہونے کے ناطے عوام کو بہتر اور معیاری سہولیات مہیا کرنی ہو تی ہیں اگر وہ عام افراد کی طرح سٹرکوں اور عوامی مقامات پر گھومتے پھرتے نظر آئیں تو یقینا اس سے ٹریفک اور ناجائز تجاوزات کے مسائل سے فوری چھٹکارہ ممکن ہو سکتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں عوام کے لیے قانون اور خاص طبقات کے لیے اور ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں اور وی آئی پیز کے باہر نکلنے سے قبل ہی ٹریفک بلاک کر دی جاتی ہے اور کئی کئی گھنٹے سڑکوں پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے کئی مریض گاڑیوں اور ایمبولینسزمیں ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی راستے میں دم توڑ جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں