پوزیشن ہولڈر طلبا و طالبات کی المونائی قائم کی جائے گی‘ رانا مشہود احمد خاں

ان ہونہار طلبہ کے بارے میں ویب پورٹل بھی لانچ کیا جائیگا جس کا ا فتتاح و زیراعلی پنجاب خود کرینگے،رواں سال باقی چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو پوزیشن ہولڈرز کیلئے تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی‘ صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 8 جنوری 2016 21:04

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہاہے کہ 2009تک لے کر ا ب تک کے میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات جنہیں نقد انعامات او روظائف سے نوازا گیا کی المونائی قائم کی جائے گی، ایسے طلبا و طالبات کے بارے میں ویب پورٹل بھی لانچ کیا جائیگا جس کا ا فتتاح و زیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف خود کریں گے ،اس سال مجموعی طو رپر 423 پوزیشن ہولڈرز طلبا وطالبا ت او ران کے اساتذہ کو نقد انعامات دئیے جا رہے ہیں۔

اس امر کا اظہار انہوں نے اس سال کے پوزیشن ہولڈر ز کے ا عزاز میں مجوزہ تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن ،انفارمیشن ،پولیس او رلاہور بورڈ کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اس سال میٹرک اور انٹرمیڈنٹ کے امتحانات میں امتیازی پوزیشنیں حاصل کرنے والے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔

تقریب میں آنے والے طلبا او ران کے والدین کے قیام وطعام ا ور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے صوبائی وزیر نے متعلقہ محکموں کے نمائندوں کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہاکہ بچوں کی سکیورٹی کے سلسلے میں خصوصی اقدامات کئے جائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ اجلاس میں پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے وائس چانسلر حضرات اور لاہور نالج پارک کے بورڈ آف گورنرزکے ارکان کو بھی مدعو کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ تقریب میں شرکت کے لئے چونکہ پورے پنجاب سے پوزیشن ہولڈرز اوران کے والدین آرہے ہیں اس لئے ان کی ٹرانسپورٹ کی پارکنگ کے لئے محفوظ اورتقریب سے نزدیکی جگہ مخصوص کی جائے ۔اجلاس میں بچوں کو تقریب کے دوران گارڈ آف آنر دینے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہاکہ تقریب میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز کو بھی انعامات سے نوازا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس سال باقی چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں