مسلم ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت تھ ہے،م،عراق،یمن جنگ سازش کا حصہ ہے،علامہ احمدلدھیانوی

جمعہ 8 جنوری 2016 21:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 جنوری۔2016ء) اہلسنت والجماعت کے سربراہ علامہ محمد احمدلدھیانوی نے کہاکہ مسلم ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،صیہونی قوتیں ایک ہوکر مسلم ممالک میں خانہ جنگی شروع کرواچکی ہیں،شام،عراق،یمن جنگ باقاعدہ منظم سازش کا حصہ ہے،مشرق وسطیٰ میں خانہ جنگی کا اصل ہدف پاکستان اور سعودیہ عرب ہے،کئی مسلم ممالک میں پڑوسی ملک ایران کی بے جا مداخلت کے سبب خانہ جنگی کا ماحول بنا ہوا ہے ،پاکستان میں شیعہ سنی قتل عام اور فرقہ وارانہ لٹریچر میں بھی یہ ہی پڑوسی ملک شامل ہے،علامہ لدھیانوی نے کہاکہ جس طرح داعش کے خلاف پاکستان میں آپریشن ہورہاہے اور اس کے کارندوں کو گرفتار کیا جارہاہے اسی طرح عالمی دہشت گرد تنظیم حزب اﷲ کے لیے بھی پاکستان میں بھرتیاں کی جارہی ہے،فرقہ وارانہ واقعات میں ملوث شدت پسند تنظیم کے رہنماء حزب اﷲ کے سربراہ سے لبنان میں ملاقاتیں کرکے پاکستانی جوانوں کو پیسہ دے کر شام اور عراق بھیج رہے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے،امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات حل ہوتے ہی ایران کا مسلم ممالک میں بڑھتا ہواکردار تشویش ناک ہے،مسلم ممالک کے فوجی اتحاد میں پاکستان کی شرکت خوش آئند ہے،اتحاد کا مقصد خانہ جنگی کے بجائے مسلم ممالک کا تحفظ ہونا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں