پنجاب اورخیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں 2016 کا 10واں زلزلہ ، شدید چھٹکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 232میٹر ہے اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ہے، زلزلہ پیما مرکز

جمعہ 8 جنوری 2016 21:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے متعدد علاقوں اورخیبر پختونخوا سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

(جاری ہے)

زلزلہ کے باعث ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیاجبکہ لاہور،اسلام آباد، راولپنڈی، مظفر آباد اور دیگر کئی شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جو رواں سال کا دسواں زلزلہ ہے جبکہ اس سے پہلے یکم جنوری سے سات جنوری تک پاکستان میں نو بار زلزلہ کے چھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم ابھی کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 232میٹر ہے اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش ہے ۔ دوپہر 2بج کر 7منٹ پردوپہر کے وقت یہ زلزلہ آیا۔پنجاب کے علاوہ کوہاٹ،لکی مروت،ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،گلگت بلتستان کے اضلاع غذر،استور،دیامر ،ہنزہ نگراورمہمند ایجنسی،کرم ایجنسی ،شمالی و جنوبی وزیرستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں