عامر کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتا ، انگلینڈ سیریز نے ٹیم کی فٹنس کا راز کھول دیا ، وہاب ریاض

ہفتہ 9 جنوری 2016 12:37

عامر کو اپنے لئے خطرہ نہیں سمجھتا ، انگلینڈ سیریز نے ٹیم کی فٹنس کا راز کھول دیا ، وہاب ریاض

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) وہاب ریاض نے محمد عامر کو اپنے لیے خطرہ قرار دینے کا تاثر مسترد کردیا،ان کا کہنا ہے کہ مجھے پیسر کی واپسی سے کوئی مسئلہ نہیں، بہتر اسکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو مواقع دینے کی ضرورت ہے۔ ایک انٹرویو میں وہاب ریاض نے کہا کہ میں محمد عامر کی واپسی سے اپنے لیے کوئی خطرات محسوس نہیں کرتا، ان کے ٹیم میں جگہ بنانے سے میرے لیے مسائل نہیں ہوں گے، انھوں نے کہا کہ بہتر قومی سکواڈ کی تشکیل کیلیے نوجوانوں کو تسلسل سے مواقع دینا ہوں گے، آئندہ ایونٹ کی تیاری کے لیے دورہ نیوزی لینڈ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

ہمیں بخوبی اندازہ ہوگا کہ اس وقت کارکردگی کے معیار میں کہاں کھڑے ہیں، ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ بعد ازاں کرکٹرز یو اے ای کی بیٹنگ اور سلو پچز پر پی ایس ایل کے دوران مسابقتی کرکٹ کھیلیں گے، کیویز کیخلاف سخت مقابلوں کے بعد دبئی اور شارجہ میں فرنچائز ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے ورلڈٹی ٹونٹی کی تیاری کا اچھا موقع ملے گا ، امارات کی کنڈیشنز بھارت سے ملتی جلتی ہیں، وہاں بھرپور میچ پریکٹس حاصل ہوگی۔

(جاری ہے)

ایک سوال پر وہاب ریاض نے تسلیم کیا کہ انگلینڈ سے محدود اوورز کے مقابلوں میں شکستیں فٹنس میں کمی کا نتیجہ تھیں،انھوں نے کہا کہ بیٹنگ میں بھی جارحیت کی کمی نظر آئی، آخری اوورز میں بولنگ توقعات کے مطابق نہ تھی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں