” سپر لیگ میں سٹے بازی، میچ فکسنگ کا خطرہ “

پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی

ہفتہ 9 جنوری 2016 13:27

” سپر لیگ میں سٹے بازی، میچ فکسنگ کا خطرہ “

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ کو سٹے بازی اور میچ فکسنگ سے بچانے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے وزارت داخلہ سے مدد مانگ لی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں بورڈ نے وزارت داخلہ کو ایک مراسلہ لکھا ہے کہ سپر لیگ میں اس بات کا خدشہ ہے کہ سٹے باز اور فکسر متحرک ہو سکتے ہیں اس لئے وزارت داخلہ اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ لیگ میں شامل ٹیموں کے مالکان، کھلاڑیوں اور تمام مینجمنٹ کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں