نندی پور پلانٹ سے 10روپے25پیسے فی یونٹ پیدوارقومی خزانے پر ”ڈاکہ “ہے ‘چوہدری محمدسرور

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نندی پور پلانٹ سے 10روپے25پیسے فی یونٹ پیدوارقومی خزانے پر ”ڈاکہ “ہے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار ملک کو دیوالیہ کر دیگی ‘(ن) لیگ قومی خزانے کی ”دشمن ”بن چکی ہے اور انکی توجہ غر یبوں کے مسائل کا حل اور عوام کو سستی بجلی کی فراہمی کی بجائے” اپنوں“ کو نوازنے پر توجہ مر کوز ہے ‘تحر یک انصاف کی ممبر شپ مہم سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی اور آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور (ن) لیگ والوں کے ہاتھوں میں مایوسی کے سواکچھ نہیں آئیگا ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ حکمران ہمیشہ سے دعویٰ کر رہے ہیں کہ نندی پور پاور پلانٹ سے سستی تر ین بجلی پیدا ہو رہی ہے مگر اب یہ انکشاف ہو رہا ہے کہ پاکستان میں 78کے قر یب مزیدایسے پاور پلانٹس بھی موجود ہے مگر سب سے زیادہ مہنگی بجلی نندی پور سے پیدا کی جارہی ہے جسکے ذریع نہ صرف قوم خزانہ کو روزانہ کروڑوں روپے کا ”ٹیکہ “لگ رہا ہے بلکہ اس کے ذریعے قوم خزانہ پر بھی ڈاکہ مارا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے اپنوں کو نوازنے کیلئے ملک میں کر پشن اور لوٹ مار کو بازار گرم کر رکھا ہے اور انکی ناکام اور عوام دشمن پالیساں غر یبوں کا خون نچوڑ رہی ہے جسکے خلاف عوام کو بھی حکمرانوں کے خلاف کھڑا ہو نا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکمرانوں پر خود اربوں روپے کی کر پشن کے مقدمات ہیں انکی موجودگی میں ملک میں احتساب کیسے ہو گا ؟۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف دن بدن مضبوط ہو رہی ہے اور پارٹی کی ممبر شپ مہم سے تحر یک انصاف پنجاب سمیت چاروں صوبوں میں مزید مضبوط ہوگی اور ہم تبدیلی کی جنگ میں کا میاب ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں