گرلز ہاسٹل کے غسل خانے سے پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ کی لاش برآمد

ہفتہ 9 جنوری 2016 14:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ رحمان پورہ میں واقع گرلز ہاسٹل کے غسل خانے سے پنجاب یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبہ کی لاش برآمد ہوئی ہے ،حافظ آباد کی رہائشی فرزانہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی میتھ کی طالبہ تھی ۔پولیس کے حوالے سے بتایاگیا ہے کہ حافظ آباد کی رہائشی فرزانہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم ایس سی میتھ کی طالبہ تھی اور رحمان پورہ میں واقع گرلز ہاسٹل میں رہائش پذیر تھی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز فرزانہ ہاسٹل کے غسل خانے میں گئی لیکن کافی دیر تک واپس نہ آنے پر ساتھی طالبات نے تشویش ہونے پر انتظامیہ کو آگاہ کیا اور جب دروازہ توڑا گیا تو اندر سے فرزانہ مردہ حالت میں پائی گئی ۔ اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے ضروری شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے دیگر طالبات سے پوچھ گچھ شروع کر دی ہے ۔ پولیس نے لڑکی کے ورثاء اور پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ کو فوری طور پر واقعے کی اطلاع کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں