بلاول بھٹو کی اپنی بہنوں کے ہمراہ سابق گورنر سلمان تاثیر کی رہائشگاہ آمد، ظہرانہ دیا گیا

ہفتہ 9 جنوری 2016 16:43

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی رہائشگاہ پر اپنے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو کی لاہور آمد پر سابق گورنر سلمان تاثیر مرحوم کے صاحبزادے شہر یار تاثیر نے انہیں اپنے گھر پر ظہرانے کی دعوت دی تھی ۔

بلاول بھٹو کی بہنوں کے ہمراہ ظہرانے میں شرکت کیلئے کیولری گراؤنڈ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات شروع کر دئیے گئے ۔ پنجاب پولیس کے ساتھ سندھ پولیس کے کمانڈوز بھی حفاظتی فرائض سر انجام دیتے رہے ۔ بلاول بھٹو نے سلمان تاثیر کی رہائشگاہ پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں