بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں” مزید“ اضافہ دیہی علاقوں میں دورانیہ 18 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا

صبح سویرے گیس بند، سارا دن بجلی غائب ،نو منتخب بلدیاتی نمائندے بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر عوام کے شانہ بشانہ نظر آنے لگے

ہفتہ 9 جنوری 2016 17:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں اور ایسے قصبات جہاں گزشتہ دو سالوں سے گیس پائپ لائنز بچھائی گئی ہیں میں گیس لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔جبکہ دیہی علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں 4گھنٹے مزید اضافہ ہونے سے لوڈشیڈنگ کا کل دورانیہ 18 گھنٹے ست بھی تجاوز کر گیا ہے۔

(جاری ہے)

بجلی کی بندش کے ساتھ ہی شہری علاقوں میں پانی آنا بھی بند ہو جاتا ہے جس سے شہری شدید مشکلات میں مبتلا ہیں ۔

اب تو نو منتخب بلدیاتی نمائندے بھی حکومت کے خلاف سڑکوں پر عوام کے شانہ بشانہ ہیں تاہم ان کے مطابق حکومت بجلی کا بحران ختم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئی تھی مگر اقتدار میں آتے ہی بجلی کیساتھ ساتھ گیس کی لوڈ شیڈنگ مزید تیز کردی گئی ہے جس سے سکول دفاتر اور کاموں پر جانیوالے لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں