لاہور میٹروبس میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ 35ہزار سے زائد لوگ سستی ترین سہولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں ‘ عرفان دولتانہ

گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا ‘ رکن پنجاب اسمبلی

ہفتہ 9 جنوری 2016 18:13

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے جب جب ان پر اعتماد کا اظہار کیا توانہوں نے اپنے دور اقتدار میں عوام کو موٹرویز، فلائی اوورز، انڈرپاسز اور شاہرات کی تعمیر جیسے میگا پراجیکٹ دیئے اور عوام کی خدمت اور سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو عملی دی ۔

اپنے ایک بیان میں عرفان دولتانہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے جب لاہور میں 2013کے انتخابات سے پہلے میٹروبس منصوبے پر عملدرآمد کیا تو سیاسی مخالفین نے دل کھول کر ان کی مخالفت کی مگر وقت نے ثابت کیا کہ ان کا میٹروبس سروس کے قیام کا فیصلہ درست تھا۔

(جاری ہے)

آج لاہور میٹروبس میں روزانہ تقریبا ایک لاکھ 35ہزار سے زائد لوگ سفر کی آرام دہ ، محفوظ ، معیاریاور سستی ترین سہولت سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور10فروری2013سے اب تک 12کروڑ سے زائد مسافر گجومتہ سے لے کر شاہدرہ تک کے سفر کی سہولت سے مستفید ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں تیز رفتار ترقی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں برق رفتار ذرائع آمدورفت بنیادی کردار کے حامل ہوتے ہیں اور ٹرانسپورٹ کا نظام اس ملک کے معاشرے کے تہذیب و ثقافت کا عکاس ہوتا ہے۔دنیا بھر میں نقل و حمل کے تیز رفتار ، محفوظ ، آرام دہ اور موثر ترین ذریعے کے طور پر میٹروبس سروس کو مقبولیت حاصل ہے اور دنیا کے تمام ممالک اس جدید ترین ذریعہ سفر سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں۔گزشتہ ادوار میں کئی حکومتیں آئیں اور گئیں مگر انہوں نے صرف امراء اور اشرافیہ کو سہولتیں دینے پر ہی اکتفا کیا مگر ملک کے بنیادی سہولتوں سے محروم کروڑوں عوام کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں