لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ، ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی

مرکزی ملزم عدنان ثنا اﷲ کے نمونے ڈی این اے سے میچ کرگئے ،دیگر 7ملزمان کے بارے میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:28

لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیشرفت ، ڈی این اے رپورٹ سامنے آگئی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) لاہور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، کیس کے مرکزی ملزم عدنان ثنا اﷲ کے نمونے ڈی این اے سے میچ کرگئے جبکہ دیگر 7ملزمان کے بارے میں زیادتی کے شواہد نہیں ملے ، کیس کی تفصیلات ڈی آئی جی کے حوالے کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کیس کی ڈی این اے رپورٹ میں مرکزی ملزم عدنان ثنااﷲ کے ڈی این اے نمونے لڑکی کے جسم اورکپڑوں کے نمونوں سے میچ کرگئے ہیں جبکہ دیگرملزمان کے ڈی این اے کے نمونے میچ نہ کرسکے۔کیس کی تفصیلات ڈی آئی جی کے حوالے کردی گئیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں