اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے متاثرہ تاجروں کا میکلورڈ روڈ پر شدید احتجاج ،سڑک کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا

ٹائروں کو آگ جلا کر احتجاج کیا گیا، جین مندر اور کپو ر تھلہ کے متاثرین کی بھی احتجاج میں شرکت،حکومت کیخلاف نعرے بازی

ہفتہ 9 جنوری 2016 21:30

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 جنوری۔2016ء) اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے متاثرہ تاجروں نے میکلورڈ روڈ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو عام ٹریفک کے لئے بند کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق میکلورڈ روڈ کے تاجروں نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے زمین ایکوائر کرنے اور مہلت دئیے بغیر خالی کرنے کے احکامات کے خلا ف لاہور ہوٹل کے قریب جمع ہو کر شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تاجروں نے دونوں طرف ٹائروں اور درختوں کو آگ لگا کر ٹریفک کو بلاک کر دیا جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا تھاکہ حکومت ہم سے ہمارا روزگار نہ چھینے ۔ زمین ایکوائر کرنے کے بعد مہلت دئیے بغیر کاروبار چھوڑنے کے احکامات کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔علاوہ ازیں جین مندر اور کپور تھلہ کے متاثرین بھی تاجروں کے مظاہرے میں شریک ہو گئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں