سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد آج قومی کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کیخلاف میدان میں اترینگے
پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کا قانونی حق ،فرسٹ کلاس میں واپسی آئندہ ماہ ،قومی ٹیم میں شمولیت کا انحصار کارکردگی پر ہوگا‘ شہر یار خان
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 جنوری۔2016ء) سپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ کرکٹرز سلمان بٹ اور محمد آصف پانچ سال کے بعد آج ( اتوار) کو قومی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں واپڈا کی طرف سے فاٹا کے خلاف حیدرآباد میں میچ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد واپسی دونوں کرکٹرز کا قانونی حق ہے۔
ان دونوں کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی آئندہ ماہ ہوگی اور قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کا انحصار فرسٹ کلاس کرکٹ میں ان کی کارکردگی پر ہوگا۔یاد رہے کہ سلمان بٹ محمد آصف اور محمد عامر 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے جس پر آئی سی سی نے تینوں کرکٹرز پر پانچ سالہ پابندی عائد کردی تھی۔(جاری ہے)
جبکہ لندن کی عدالت نے بھی سلمان بٹ کو ڈھائی سال، محمد آصف کو ایک سال اور محمد عامر کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔
تینوں کرکٹرز پر پابندی چار ستمبر کو ختم ہوئی تھی۔ تاہم آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے تعاون کرنے پر محمد عامر کو پابندی کی مدت ختم ہونے سے قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل گئی تھی۔سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ تاخیر سے اپنا جرم قبول کیا تھا لہٰذاان کا بحالی کا پروگرام دیر سے شروع ہوا تھا جس کا کافی حصہ اب یہ دونوں کرکٹرز مکمل کرچکے ہیں اس لیے انہیں بھی ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ملکی معیشت کی بحالی کیلئے اینٹی اسمگلنگ کریک ڈائون جاری
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا گوجرانولہ میں چچا ،چچی کا کمسن بھتیجوں پر مبینہ تشدد کے واقعہ کا نوٹس ..
پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور اور پتنگ بازوں کے خلاف خصوصی مہم جاری
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
پنجاب پولیس میں آفیشئیٹنگ سے انسپکٹر رینک پر ریگولر کنفرم ہونے والے افسران کا نوٹیفکیشن جاری
شہبازشریف نے پی پی 164میں ضمنی انتخاب کیلئے رانا راشد منہاس کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
عون چودھری کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
سیدہ عائشہ ؓ کا اسوہ قیامت تک خواتین کیلئے مشعل راہ ہے ‘سنی علما کونسل
مقدس مہینے میںبجلی قیمتوں میں اضا فہ ظلم ہے ‘ جے یو آئی
سیدہ عائشہؓکا اسوئہ حسنہ خواتین کیلئے مشعل راہ ہے‘ متحدہ علما کونسل
ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے اقلیتوں کی دو فیصد نشستیں مختص کرنے کی منظوری
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ملک سے سیاسی تقسیم اور افراتفری کا خاتمہ چاہتے ہیں، وزیر اعظم
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی وکلا سے جیل میں ملاقات کی درخواست نمٹا دی
-
قومی فٹبال ٹیم کے فارورڈ کھلاڑی فرید اللہ کی انجری کی کامیاب سرجری
-
کاکول میں سخت ٹریننگ،بعض کھلاڑیوں نے تھکاوٹ کے باعث کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کی
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ سختی سے پیش آئیں گے،سرفراز بگٹی
-
سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلئے سرخ قالین بچھانے پر پابندی عائد
-
علی امین گنڈا پور نے صوبے میں مستحق افراد کو 1 ارب سے زائد عید پیکیج دینے کی منظوری دیدی
-
آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری
-
تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے عمران خان کے وکلاءکی کارکردگی پر سوالات اٹھا دئیے
-
پی ٹی آئی رہنماءعامر ڈوگر کو عمرے پر جانے کی اجازت مل گئی
-
گوجرانوالہ،سفاک چچا اور چچی کامبینہ طورپربچے پرڈنڈوں سے تشدد،7سالہ بچہ جاں بحق
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار