اورنج لائن میٹروٹرین پر پرویزالٰہی کے اعتراضات حقائق کے منافی ہیں:ترجمان پنجاب حکومت
گرین لائن میٹروٹرین پراجیکٹ کے سلسلے میں قرض کے معاہدے پر دستخط نہیں کئے گئے‘ پرویزالٰہی غلط بیانی نہ کریں،اورنج لائن میٹروٹرین کے لئے عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے آسان شرائط پر فنڈز قرض کی صورت میں مہیا کئے جا رہے ہیں،زعیم قادری
ہفتہ 9 جنوری 2016 22:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 جنوری۔2016ء) حکومتِ پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے سابق وزیرِا علیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی طرف سے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کی جانے والی تنقید کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔ترجمان سید زعیم حسین قادری نے واضح کیا ہے کہ منصوبے کے الیکٹریکل و مکینکل حصے کا ٹھیکہ ٹینڈر طلب کر کے چائنہ ریلوے اور نورنکو کے جوائنٹ وینچر کو دیا گیا۔
چینی اداروں کا یہ جوائنٹ وینچر ریل کے انجنوں ، بوگیوں اور سسٹم کی ڈیزائننگ / تیاری/خریداری اور انہیں چلانے کی تکنیکی قابلیت کے معیار پر پورا اترتا ہے۔ اسی طرح یہ ٹریک کی تعمیر اور سگنل سسٹم کی تیاری اور میٹرو ٹرین کے منصوبے پر عمل درآمد کے بھی قابل ہے۔ چنانچہ یہ کہنا سراسر غلط اور نا مناسب ہے ۔(جاری ہے)
ان اداروں کو میٹرو ٹرین منصوبے مکمل کرنے کا کوئی تجربہ نہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ فرانس کے ڈیزائن کنسلٹنٹ میسرز سسٹرا M/S SYSTRA نے لاہور گرین لائن کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ یہ ایک معروف ڈیزائن کنسلٹنٹ ہیں تاہم یہ کہنا حقائق کے برعکس ہے کہ گرین لائن کی تعمیر کا ٹھیکہ اُنہیں دیا گیا تھا۔ گرین لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کی لاگت کا تخمینہ 2.4ارب امریکی ڈالر تھا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس لاگت میں سے تقریباً ایک ارب ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی تاہم اس سلسلے میں قرض کے کسی معاہدے پر دستخط نہیں کیے گئے تھے۔پنجاب کی موجودہ حکومت نے 2013 ء میں بس ریپڈ ٹرانزٹ کے طور پر گرین لائن کا منصوبہ مکمل کیا تھا جس کی مجموعی لاگت 30کروڑ ڈالر ہے اور یہ اس وقت بڑی تعداد میں شہریوں کو سہولت مہیا کر رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے لیے فنڈفراہم کرنے کا کوئی وعدہ نہیں کیا تھا۔ اس منصوبے کے لیئے فنڈز عوامی جمہوریہ چین کی طرف سے نرم شرائط پر قرضے کی صورت میں مہیا کئے جا رہے ہیں۔ اس کی تعمیراتی لاگت کا تخمینہ 2ارب امریکی ڈالر ہے مگر اس کے برعکس منصوبے کے سول ورکس اور الیکٹریکل و مکینکل حصہ کی لاگت 1.478ارب ڈالر ہے۔ اگر 10فیصد کنٹجینسی اخراجات بھی شامل کر لئے جائیں تو منصوبے کی مجموعی لاگت 1.626ارب ڈالر بنتی ہےمتعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
پنجاب بھر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 596 افراد شدید زخمی ہو گئے
لاہور پریس کلب میں اقراء کلب کی ہفتہ وار نشست
تمام اضلاع اور تحصیلوں میں ڈرائیونگ سکول کے قیام کو یقینی بنایا جائی: مرزا فاران بیگ
خاتون اول ایران ڈاکٹر جمیلہ عالم الہدی کا ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا تاریخی دورہ
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 سے 30 اپریل تک منایا جائیگا، صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر
چوہدری قمر عباس پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر مقرر،نوٹیفکیشن جاری
رمضان کیلئے بنائے گئے صوبائی کنٹرول روم میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم ..
پنجاب میں سرمایہ کاری پر چینی کمپنی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں گے، وزیر صنعت چوہدری شافع حسین
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
شاہین نے رضوان کو ٹی ٹوئنٹی کا بریڈمین قرار دے دیا
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ