افتخار ٹھاکر اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ ٹھاکر تھانیدار ‘‘ مارچ میں شروع کرینگے

فلم میں افتخار ٹھاکر کے ساتھ تھیٹر سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے

اتوار 10 جنوری 2016 11:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) سینئر اداکار افتخار ٹھاکر مارچ میں اپنی رومانٹک کامیڈی فلم ’’ ٹھاکر تھانیدار ‘‘ شروع کریں گے ۔ فلم میں افتخار ٹھاکر کے ساتھ تھیٹر سے تعلق رکھنے والے دیگر اداکار بھی شامل ہوں گے ۔ فلم کی شوٹنگ لاہور ، قصور اور رائیونڈ کے گردونواح میں کی جائے گی ۔ اس حوالے سے ’’ اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔

10 جنوری۔

(جاری ہے)

2016ء‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر کا کہنا تھا کہ میری طویل عرصے سے خواہش تھی کہ میں کوئی اچھوتی فلم بناؤں اور اس وقت میری فلم کا سکرپٹ مکمل کیا جا رہا ہے اور مارچ میں باقاعدہ فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ شروع کر دوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میرا فلم بنانے کا مقصد عوام کو اچھی تفریح فراہم کرنا ہے اور اس میں نے خلوص نیت سے فلم بنانے کا قدم اٹھایا ہے ۔ میری فلم رومانٹک اور کامیڈی کے موضوع پر ہو گی جس کو فلم بین یقینا پسند کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں