آٹو اور ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش 26 سے28 جنو ری تک کراچی میں منعقد ہو گی

اتوار 10 جنوری 2016 12:18

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 جنوری۔2016ء) آٹو اور ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش 26 سے28 جنو ری تک کراچی میں منعقد ہو گی ۔ پاکستان میں آٹو تجارت میلوں کو فروغ دینے کے لیے، معروف آن لائن کار مارکیٹ ’’کارموڈی ڈاٹ پی کے‘‘ نے ای کامرس گیٹ وے کی شراکت داری سے آٹو و ٹرانسپورٹ ایشیا بین الاقوامی نمائش کا اہتمام کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کارموڈی کے پاکستان میں مینیجنگ ڈائریکٹر راجہ مراد خان اور ای کامرس گیٹ وے کے صدر ڈاکٹر خورشید نظام نے کہا ہے کہ آٹو اور ٹرانسپورٹ شو پاکستان میں آٹو سیکٹر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا ۔ آٹو ایشیا ٹریڈ شو، آٹو موٹیو، ٹرک، ایس یو وی اور آر وی، مارکیٹوں میں لا محدود منافعوں کے لئے 100سے زائد مما لک سے آئے ایک لاکھ سے زائد صنعت کاروں کی دلچسپی کا حامل ہو گا ۔

بین الاقوامی ٹریڈ شونمائش میں ، آٹو موٹیو جانچ کے آلات ، موٹر سائیکلوں، کاروں ، آٹو پارٹس، ٹیکسی ، موٹر گاڑیوں کے حصے ، آٹو موبائل اور آٹو کی دیگر تمام مصنوعات پیش کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں فروغ دینے کے اقدامات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ آٹو ایشیا نمائش کانفرنس میں مصنو عات اور نیٹ ورکنگ کے کام کا عملی مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں