حکمران ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں،ڈاکٹر ملک محمد سعید

اتوار 10 جنوری 2016 15:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب (فنکشنل) کے رہنما ڈاکٹر ملک محمد سعیدنے کہا ہے کہ حکمران ملک سے مہنگائی اور بے روز گاری کے خاتمے کے لئے فوری اقدامات کریں اور گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے قوم کو نجات دلائیں وزیر اعظم پاکستان کی کوششوں سے پاکستان میں پائیدارامن کی بحالی کیلئے سیاسی وعسکری قیادت اورقوم کامتحد ہوناخوش آئند ہے،اس سے دہشت گردوں کا حوصلہ پست ہو ا۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی منتخب حکومت پاکستان کی سا لمیت کودرپیش خطرات کاسدباب اور مختلف چیلنجز سے نبردآزماہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں کی سیاسی پارٹیاں اورمعاشرے کاہرطبقہ مسلم لیگ کی حکومت کی پشت پرکھڑا ہے،،عوام کی دعاؤں سے منتخب قیادت ہرامتحان میں سرخرواورسرفرازہوگی ۔عنقریب پاکستان سے دہشت گردی کے سیاہ بادل چھٹ جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں