لاہور میں اتوار اور ماڈل بازاروں میں عوام کو تمام اشیائے خوردونوش ایک ہی جگہ پر سستے داموں فراہم کرنا بہترین اقدام ہے،شہریوں کا ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 جنوری۔2016ء سروے“ میں اظہار خیال
اتوار اور ماڈل بازاروں میں پھول گوبھی،پیاز ،ٹماٹر ،پالک ،گاجر کے نرخوں میں کمی جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا
اتوار 10 جنوری 2016 15:54
لاہور ۔10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں اتوار بازاروں اور ماڈل بازاروں میں عوام کو تمام اشیاء خوردونوش ایک ہی جگہ پر سستے داموں فراہم کرنا بہترین عملی اقدام ہے۔اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء سروے کے مطابق اتوار بازار میں موجود مختلف صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل بازاروں میں عوام کو سستے پھل اور سبزیوں کی وافر مقدار میں ایک ہی چھت کے نیچے فراہمی حکومت پنجاب کا ایک اہم عملی اقدام ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی جانب سے مصالحہ جات‘سبزیاں ‘پھلوں‘گوشت سمیت دیگر اشیاء کے ریٹ، ویٹ اورمعیارکو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں تاکہ عوام الناس کو کسی قسم کی شکایت نہ ہو ۔(جاری ہے)
صارفین نے اس موقع پر سیکورٹی اور پارکنگ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہاکہ اتوار بازاروں میں مختلف سٹالز کی تعداد میں اضافہ کی ضرورت ہے انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اتواراور ماڈل بازاروں میں حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجاناچاہیئے۔
اتوار اور ماڈل بازاروں میں مختلف پھل جن میں سیب کالا کلو پہاڑی110 روپے‘ سیب کالا کلو میدانی60 روپے‘ کینو70 روپے، انار قندھاری 160 روپے‘خربوزہ 50 روپے ‘انگورٹافی150روپے ‘پپیتا120 روپے‘امردو50 روپے فی کلو جبکہ کیلا فی درجن45روپے ، مسمی فی درجن 100روپے‘ مالٹا فی درجن50 روپے‘گریپ فروٹ240 روپے فروخت ہوئے۔سبزیوں میںآ لو نیا15 روپے‘پیاز 40 روپے‘ٹماٹر 32روپے‘لہسن دیسی220 روپے‘ادرک130روپے‘پالک17 روپے‘بینگن25 روپے‘مکئی کی سٹے8 روپے‘بند گوبھی10 روپے‘ساگ20 روپے‘پھول گوبھی6 روپے‘شلجم 10 روپے‘ٹینڈیاں فارمی34روپے‘کریلے 54 روپے‘گھیا کدو16روپے‘شملہ مرچ48روپے‘مولی 13روپے‘اروی45روپے‘مونگرے 35 روپے‘کھیرا 40 روپے‘ اور گاجر14 روپے میں فروخت ہوئے۔اناجوں اور دالوں میں میں گندم 33 روپے، چاول باسمتی (سپر کرنل)70 روپے ، چینی 57 روپے ، گڑ65 روپے ،سفید چنا 100روپے، سیاہ چنے 100 روپے ، دال چنا 104روپے ، مونگ ثابت120 روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی135 روپے، ماش ثابت 215 روپے‘ دال ماش دھلی ہوئی 250 روپے اور بیسن 108 روپے کلو تک فروخت ہوئے۔ علاوہ ازیں سستے اتوار بازاروں میں انڈے فی درجن96 روپے اور زندہ برائلر137روپے اور گوشت 195 روپے کلوتک فروخت ہوئے۔اتوار اور ماڈل بازاروں میں پھول گوبھی،پیاز ،ٹماٹر ،پالک ،گاجر کے نرخوں میں کمی جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
تندروں پر چھا پے مار نے سے معیشت بہتر نہیں ہو سکتی‘ فرخ جاوید مون
حکمران ملکی مسائل پر سیا ست کی بجائے ان کا حل نکالیں ‘ سنی علما کونسل
قائد جمعیت کو رابطہ عالم اسلام کے رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں‘جے یو آئی
فلسطین اور کشمیر میں بدترین انسانی المیہ انسانیت کیلئے خطرہ ہے‘متحدہ علما ء کونسل
چیئرمین پی سی بی کی دعوت پر بے سہارا ،یتیم بچے پاک نیوزی لینڈ سیریز کا چوتھا میچ دیکھیں گے
پی ٹی آئی کے امیدواروں کی جیت کو ہار میں تبدیل کر کے گھنائونا کھیل کھیلا گیا‘ شوکت بسرا
یوحنا آباد میں45 سالہ شخص نے مبینہ خود کشی کر لی
کسانوں کیساتھ مسلسل ناانصافیاں کی جارہی ہیں،چوہدری غلام فرید ڈھلوں
ملت ایکسپریس کے باندھی ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ میں 3 ماہ کی توسیع
اسٹیج اداکارہ عروج کے گھر پر فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور پولیس کے کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو مسلسل خدمات فراہم کی جا رہی ہیں‘ سی سی پی او لاہور
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
فیس بک پر دوستی ، امریکن دوشیزہ نے سرگودھا پہنچ کر اسلام قبول کر لیا،شادی کی تیاریا شروع
-
سپیکر قومی اسمبلی سے پرتگال کے سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
جنوبی پنجاب میں اسکول کے 5 لاکھ بچوں کو ناشتہ فراہم کیا جائے گا‘ عظمیٰ بخاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو