دو تین برسوں سے زیر التواء نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع

اتوار 10 جنوری 2016 17:15

دو تین برسوں سے زیر التواء نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع

لاہور ۔10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء)فلم انڈسٹری میں گزشتہ دو تین برسوں سے التواء کی شکار مکمل نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ان فلموں پر5 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کی گئی ہے،ان فلموں کو ریلیز کرنے والوں کی اکثریت کا یہ کہنا ہے کہ ہماری فلموں کیلئے سینما دستیاب نہیں تھے،کچھ فلمیں جدید ٹیکنالوجی سے عاری ہیں جبکہ بعض فلمیں بننے کے بعد ان کے فلمساز اسٹوڈیوز کا بل دینے سے قاصر ہیں‘کچھ فلمسازوں کو اپنی فلموں کے فلاپ ہونے کا ڈر ہے،ان فلموں کو بنانے والوں نے وہم‘خوف اور دیگر وجوہات کی بناء پر فلمیں روک رکھی ہیں جس کی وجہ سے مذکورہ فلموں پر کی گئی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، البتہ کچھ پروڈیوسرز نے رواں برس میں اپنی نئی فلموں کو ریلیز کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

سنجیدہ فلمی حلقوں کا کہنا ہے کہ ان کی رکی ہوئی فلموں کے ریلیز ہونے سے مزید فلمیں بنانے کا رجحان پیدا ہو گا۔ان فلموں میں معروف ڈائریکٹر ز سید نور‘حسن عسکری اور دیگر کی فلمیں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں