اپنے والد کا نام روشن کروں گا، حیدر سلطان

اتوار 10 جنوری 2016 17:17

اپنے والد کا نام روشن کروں گا، حیدر سلطان

لاہور ۔10 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 جنوری۔2016ء) فلمسٹار سلطان راہی مرحوم کے بیٹے اداکار حیدر سلطان نے کہا ہے کہ میں اپنے باپ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلموں میں بہتر کام کر کے ان کے نام کو روشن کروں گا، گذشتہ روز اپنے والد کی 20 ویں برسی کی تقریب کے موقع پرحیدر سلطان نے کہا کہ میں ہر سال نہ صرف اپنے والد کی برسی کی تقریب بلکہ ماہ رمضان میں افطاری کا اہتمام بھی کیا کروں گا، انہوں نے کہاکہ مجھے فخر ہے کہ میں ایک عظیم باپ کا بیٹا ہوں اور لاکھوں پرستارآج بھی طویل عرصہ گزرنے کے باجود میرے والد کو چاہتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں