شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، علی رضا بخاری

پنجاب میں جرائم کی شرح میں 86 فیصد اضافہ پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوؤں کی نفی ہے صدر یوتھ ونگ

اتوار 10 جنوری 2016 17:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) تحریک انصاف یوتھ ونگ پاکستان کے صدر علی عباس بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں 86 فیصد اضافہ پنجاب حکومت کے گڈگورننس کے دعوؤں کی نفی ہے مسلم لیگ ن نے ملک میں اندھیر مچا دیا ہے ہر تین ماہ بعد تھانہ کلچر تبدیل کرنے کا اعلان کرنے والے شہباز شریف بتائیں کہ پنجاب میں جرائم کی روک تھام کب شروع ہو گی۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال تحفظ حکومتی ذمہ داریوں میں شامل ہے بھی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پولیس والا دیانت دار ہوتا تو اُسے اٹھا کر باہر پھینک دیا جاتا ہے اگر ارکان اسمبلی، سول سوسائٹی اور وکلاء احتجاج بھی کریں تو وزیر اعلیٰ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا منشیات ہو یا غنڈہ گردی سے کمایا ہوا پیسہ حکومت کو ایک فیصد رشوت دے کر کالی دولت سفید کرنے کا نیا قانون پاس ہوا ہے اگر حکومت اس روش پر قائم رہی تو ہو سکتا ہے کہ ایک دن ایسا قانون بنائے کہ پولیس کو اجازت ہو کہ ڈکیتی کے مال پر سودے بازی کر لو

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں