پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانا ت کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

اتوار 10 جنوری 2016 17:34

پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانا ت کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 جنوری۔2016ء) پنجاب ایگزمیشن کمیشن نے پانچویں اور آٹھویں جماعت کے سالانہ امتحانا ت کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے ۔پانچویں کے امتحانات یکم فروری اور آٹھویں کے 10فروری 2016ء سے شروع ہو ں گے ۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ تاریخ کے مطابق پانچویں کے سائنس کا یکم فروری ، اردو تین فروری ، اسلامیات چارفروری ، انگلش چھ فروری اور ریاضی کا امتحان آٹھ فروری کو ہو گا ۔اسی طرح آٹھویں جماعت کے لیے سائنس 10فروری ، اردو کا 12، اسلامیات کا 13، انگلش 15اور ریاضی کے لیے 17والے دن امتحان لیا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں